حیدرآباد۔13دسمبر(اعتماد نیوز) وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج اپنے
کابینہ میں 17دسمبر کو توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔ چنانچہ آج انہوں نے راج
بھون میں ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے بات چیت کی اور اس بات کا
اشارہ دیا۔ بتایا جاتا کہ وزیر اعلی نے
کابینہ میں شمولیت کے متوقع قائدین
کو اس دن حیدرآباد میں موجود رہنے کی ہدایت دی۔ذرائع کے مطابق ضلع کھمم
سے نو شامل شدہ قائد تملا ناگیشور راؤ ‘ ورنگل سے کونڈا سریکھا ‘ محبوب نگر
سے سرینواس گوڑ ‘ حیدرآباد سے تلاسانی سرینواس یادو کابینہ میں شامل ہونے
والے ہیں۔